گوجرانوالہ ،ْ پولیس کی کارروارئی ،ْ

بینک لوٹنے والے دو ڈاکو گرفتار ،ْ آٹومیٹک ہتھیار اور 12لاکھ روپے برآمد

جمعرات 17 اگست 2017 14:56

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں بینک لوٹنے والے 2ڈاکووں کو گرفتار کر کے آٹومیٹک ہتھیار اور 12لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے معمول کی ناکہ بندی کے دوران 2افراد کو مشکوک جان کر روکا اور ان کی تلاشی لی تو ان سے 12لاکھ روپے اور آٹومیٹک ہتھیاربھی برآمد ہوئے جس پر پولیس فوراًدونوں افراد کوحراست میں لے لیا ،ْابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا انہوں نے گوجرانوالہ میں بینک لوٹا اورفاٹاجارہے تھے ۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کیلئے تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :