حنیف عباسی کیخلاف ایفڈرین کیس:

ازسرنو تحقیقات کا آغاز ،ْ اثاثوں کی تفصیلات طلب حنیف عباسی، اپنی اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفیصلات جمع کرائیں ،ْنوٹس کا متن

جمعرات 17 اگست 2017 14:56

حنیف عباسی کیخلاف ایفڈرین کیس:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف ایفڈرین کیس میں ازسرنو تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ْ انسداد منشیات فورس نے حنیف عباسی اوراسکے اہلخانہ سے بینک اکاؤنٹس ،ْاثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور بغیر اجازت رقم منتقلی سے بھی روک دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات فورس کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف منشیات کیس کی مزید انکوائری کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں حنیف عباسی اور اس کے اہل خانہ کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ حنیف عباسی، اپنی اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، مذکورہ تمام افراد بغیراجازت کسی اور شخص کو رقم کی منتقلی نہ کریں ،ْاے این ایف نے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے بینک ٹرانزیکشنز، قرضوں، سرمایہ کاری، انشورنش کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیم سے متعلق بھی معلومات طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز، چیکس، بینک ڈرافٹ، ٹرانسفر لیٹر، ڈپازٹ سلپ، بینک چیک بک سیریل نمبر سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے، حنیف عباسی اور اس کے اہلخانہ سے فاران ریمیٹنس کی معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :