حسن اور حسین نواز کو نیب میں طلبی کا نوٹس نہیں ملا ،ْ

ذرائع شریف فیملی

جمعرات 17 اگست 2017 14:55

حسن اور حسین نواز کو نیب میں طلبی کا نوٹس نہیں ملا ،ْ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) شریف فیملی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حسین اور حسن نواز کو نیب کی جانب سے پیشی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز قائم کرنے کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ نیب نے شریف خاندان کے تین افراد کو 18 اگست کو طلب بھی کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے جن 3 افراد کو طلب کرنے کی خبر سامنے آئی ان میں حسن نواز،حسین نواز اور طارق شفیع شامل ہیں تاہم شریف خاندان کے ذرائع نے نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ،ْشریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو نیب میں پیشی کے لیے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیب کی طرف سے لکھا گیا ایک خط سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو موصول ہوگیا ہے جس میں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں۔

نیب کی طرف سے یہ خط پاناما کیس کے فیصلے کے تحت لکھا گیا جو ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب کی طرف سے لکھا گیا ۔خط میں اسحاق ڈار ، ان کی اہلیہ تبسم ڈار، دوبیٹوں علی ڈار، مجتبیٰ حسنین ڈار اور بہو اسما ڈار سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا کہ ایس ای سی پی کو نوازشریف یا ان کے خاندان سے متعلق کوئی خط نہیں ملا جبکہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی تفصیلات ایس ای سی پی پہلے ہی جے آئی ٹی کو دے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :