پاکستان امریکا کو اہم شراکت دار ملک سمجھتاہے،

امریکا کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان میں امریکا کے سفیرڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 14:52

پاکستان امریکا کو اہم شراکت دار ملک سمجھتاہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو اہم شراکت دار ملک سمجھتاہے اورپاکستان امریکا کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں امریکا کے سفیرڈیوڈ ہیل سے جمعرات کویہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ امورپر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان امریکا کو اہم شراکت دار ملک سمجھتاہے اورپاکستان امریکا کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔امریکی سفیر نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔