مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے پارٹی پالیسی پر اعتراض اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 14:43

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سمیت پارٹی کے دیگر سینئیر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے آج کے اجلاس میں پارٹی پالیسی پر اعتراض اُٹھا دیا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنانے سے متعلق مشاورت نہ کرنے پر بھی چوہدری نثار علی خان نے شکوہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام صدر کے نام کے حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ نام بتانے سے پہلے ہی میڈیا میں دے دیا گیا۔