جشن آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان پر مبنی کھیل میں ہزاروں افراد کی شرکت ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں پیش رفت ہے

چنار آرٹس مظفرآباد کے چیئر مین سردار اشتیاق احمد آتش کا تقریب سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) چنار آرٹس مظفرآباد کے چیئر مین سردار اشتیاق احمد آتش نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان پر مبنی کھیل میں ہزاروں افراد کی شرکت ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں پیش رفت ہے حکومت ثقافت کی ترو ع کے لیے عملی اقدامات اٹھائے مظفرآباد میںجدید ایڈئیوریم اور آرٹس کونسل قائم کی جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینئر آرٹسٹ وپروڈیوسر الطاف ندیم کی طرف سی ’’ڈرامہ جان جان پاکستان ‘‘کے فنکاروں اور منتظمین کے اعزاز میں منعقد ہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس سے ایم بی لوں الطاف ندیم ، شہزادلولابی ، اصغر معصوم ، نثار اعوان ، فاروق میر ، رستم چارلی ، نادیہ راجہ ، نائلہ شاہ زمان ، انوشیہ راجہ ، وقاص اعوان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقرین نے کہا کہ فن وثقافت ، آرکیلوجی ، ولڈلائف ، یوتھ اور سیاحت کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے ،ڈویژنل ہید کواٹر پر ثقافتی سرگرمیوںکے لیے سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :