قانون نافذکرنے والے اداروں نے شہر کے 52 مقامات کو اسٹریٹ کرائم کے لیے حساس ترین قرار دے دیا

ضلع غربی کی8، وسطی کی10، جنوبی کے 12، شرقی کی14اورضلع ملیرکی8مقامات شامل ہیں، رپورٹ

جمعرات 17 اگست 2017 14:50

قانون نافذکرنے والے اداروں نے شہر کے 52 مقامات کو اسٹریٹ کرائم کے لیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء)قانون نافذکرنے والے اداروں نے شہر کے 52 مقامات کو اسٹریٹ کرائم کے لیے حساس ترین قرار دے دیاہے ۔ان میں ضلع غربی کی8، وسطی کی10، جنوبی کے 12، شرقی کی14اورضلع ملیرکی8مقامات شامل ہیں۔ضلع غربی میں8مقامات کو ڈاکووں کا آسان ترین ہدف قرار دیا گیا ہے، ان میں افضا الطاف برج، ہینوبرج،ضیا موڑ،میٹرویل کے علاوہ رشید آباد، دربارموڑ، ماڑی پور روڈ، غنی چورنگی اور شیرشاہ چوک شامل بھی حساس مقامات میں شامل ہیں۔

ضلع وسطی کے 10مقامات کو ڈاکووں کا پسندیدہ مقام قرار دیا گیا ہے ان میں قلندریہ چوک، فائیو اسٹار چورنگی، عائشہ منزل، مینا بازار کریم آباد اور سخی حسن چورنگی، ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، واٹر پمپ چورنگی اور ناظم آباد گول مارکیٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے ضلع جنوبی کے 12 مقامات کو اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ قرار دیا گیا ہیجن میں دو دریا، پنجاب چورنگی، بوٹ بیسن چورنگی، گزری، خیابان مجاہد اور شاہین انٹرسیکشن، زمزمہ پارک،خیابان شاہین اور شہباز کا انٹرسیکشن، خیابان شمشیر کھڈا مارکیٹ، سی ویو، چارٹڈ اکاونٹنٹ ایونیو اور گزری بلیوارڈ شامل ہیں۔

اسٹریٹ کرائم کے لیے حساس ترین قرار دئیے ضلع شرقی کے 14 مقامات میں ٹیپو سلطان شہیدملت انٹرسیکشن، ناہید اسٹور ٹریفک سیکشن، نیپا فلائی اوور، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ڈالمیا روڈ ، بلوچ کالونی برج، حسن اسکوائر سے عیسی نگری تک، پرانی سبزی منڈی، بہادر آباد چورنگی شامل ہیں۔اس کے علاوہ طارق روڈ اور اطراف کا علاقہ، دھوراجی، جیل چورنگی اور اطراف، ملینیئم مال اور خالد بن ولید روڈ بھی حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں ضلع ملیر کے بھی 8مقامات اسٹریٹ کرائم کے لیے بدنام ہیں، ان میں بکرا پیڑی روڈ، نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ، میمن گوٹھ، بھینس کالونی، سنگر چورنگی 9000 روڈکے علاوہ فیوچر کالونی موڑ سے داود چورنگی جانے والا راستہ، کورنگی کریک اور اطراف کا راستہ جبکہ مزار کورنگی کے قریب شاہ فیصل برج شامل ہے۔