نواز شریف اور بچوں کی نیب میں طلبی ، حسن اور حسین نواز نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 14:38

نواز شریف اور بچوں کی نیب میں طلبی ، حسن اور حسین  نواز نے پیش نہ ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو نیب نے کل طلب کر رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بیٹوں نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں نے کل نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پر غور بھی شروع کر دیا ہے۔ حسن اور حسین نواز مشاورت کےبعد نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ نیب نے سابق وزیر اعظم کو حسن نواز اور حسین نواز کے ہمراہ کل طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :