مریضوں کے علاج معالجہ اوربیماریوںکی بروقت تشخیص کیلئے خصوصی میڈیکل ڈیسک کا قیام

جمعرات 17 اگست 2017 14:26

مریضوں کے علاج معالجہ اوربیماریوںکی بروقت تشخیص کیلئے خصوصی میڈیکل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میںرواں ہفتہ سے خصوصی ہفتہ صحت خدمت کی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔ خصوصی ہفتہ صحت کے دوران صحت عامہ کی بہتری اور مریضوں کے علاج معالجہ سمیت بیماریوںکی بروقت تشخیص کے لیے خصوصی میڈیکل ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی میڈیکل ڈیسک کے ذریعے مریضوں کو مفت ادویات ، بیماریوں کی تشخیص و دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔یہ ڈیسک مریضوں کی ترتیب وار چیکنگ میں معاونت فراہم کریں گے جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔ خصوصی ہفتہ صحت خدمت کے دوران مہلک امراض ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ملیریا ودیگر بیماریوںکے سدباب کے لیے معیاری لیبارٹری تشخیص و علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔خصوصی ہفتہ صحت کے دوران مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :