موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کیلئے بہترین پروفیشنلز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، محمد منشاء اللہ بٹ

جمعرات 17 اگست 2017 14:22

موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کیلئے بہترین پروفیشنلز کا انتخاب ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔عوام کو صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ صوبہ کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے لئے بہترین پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائے گا اس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ با ت صوبائی وزیر نے بلدیاتی نمائندگان سے ملاقات میںکہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے گی- اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہاہے جس کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں اور مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا-انہوںنے کہاکہ دیہات اور دوردراز علاقوں کے پانی کو چیک کرنے کیلئے موٹر بائیکس،واٹرٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام سے پینے کے گندے پانی سے لگنے والی بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا-

متعلقہ عنوان :