اسرائیلی پولیس کا پاکستانی نژاد برطانوی سے بارودی مواد قبضے میں لینے کا دعویٰ

جمعرات 17 اگست 2017 14:20

اسرائیلی پولیس کا پاکستانی نژاد برطانوی سے بارودی مواد قبضے میں لینے ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے 1948ء کے مقبوضہ علاقے ’رحوبوت‘ سے ایک ریل گاڑی کی بوگی سے مشکوک دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد برطانوی سیاح کے سامان سے مشکوک بیگ برآمد کیا گیا ہے جس میں بارو سے ملتا جلتا سامان موجود تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریل گاڑی سے برآمد ہونے والا مشکوک دھماکہ خیز مواد قبضے میں لینے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا وہ بارود خطرناک دھماکہ خیز مواد تھا یا نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع دی گئی ایک پاکستانی نژاد برطانوی سیاح کے سامان میں کچھ مشکوک سامان موجود ہے۔ پولیس نے تحقیقات کی ہیں تاہم اب تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ آیا قبضے میں لیا گیا بارودی مواد کس نوعیت کا تھا۔

متعلقہ عنوان :