سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج لاہور پہنچیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف آج لاہور پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف آج سہ پہر لاہور پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق راحیل شریف نجی مصروفیات نمٹانے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں البتہ ان کے پاکستان میں قیام کی مدت سے متعلق ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔