حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری پر توجہ دی ہے جس کے ثمرات تیز تر ترقی کی شکل میں ملے ہیں ،ْ

وزیر اعظم بلوچستان کو دیگر وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،ْ شاہد خاقان عباسی کی نواب ثناء اللہ زہری سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 13:58

حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری پر توجہ دی ہے جس کے ثمرات تیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری پر توجہ دی ہے جس کے ثمرات تیز تر ترقی کی شکل میں ملے ہیںوہ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ وزیرا عظم نے کہاکہ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بہتری پر توجہ دی ہے جس کے ثمرات تیز تر ترقی کی شکل میں ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی ترقی ان کے دل کے بہت قریب ہے اور بلوچستان کو دیگر وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے جائزہ کے لئے آئندہ چند روز میں بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔