مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ْ ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں ،ْ شاہد خاقان عباسی

جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی فراہمی کی اسکیموں کیلئے فنڈز فوری جاری کیے جائیں ،ْ وزیر اعظم کی ہدایت ،ْ اراکین سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 13:58

مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ْ ارکان قومی اسمبلی عوام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ْ ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بہاولپور ڈویژن کے لیگی ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں انہوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقوں میں ترقیاتی اسکیموں سے آگاہ کیا۔

وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ ، وزیر مملکت صنعت وپیداوار ارشد خان لغاری، ارکان قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی، سید محمد ا صغر، طاہر بشیر چیمہ، شیخ فیاض الدین ، مخدوم خسرو بختیار، میاں امتیاز احمد، محترمہ زیب جعفر ، مائزہ حمید، اور مسز صبیحہ نذیر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ْ ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کی خود نگرانی کروں گا، ارکان قومی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کر رکھا ہے، جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی فراہمی کی اسکیموں کیلئے فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔وزیرا عظم نے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور علاقے کے ارکان قومی اسمبلی عوامی شکایات کے حل کے لئے ان سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔۔