امریکی مشاورتی کونسل ارکان کے احتجاجا استعفے ،

ٹرمپ نے کونسل ختم کر دی

جمعرات 17 اگست 2017 13:58

امریکی مشاورتی کونسل   ارکان کے احتجاجا استعفے ،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مشاورتی کونسل کے ارکان کے اوپر تلے استعفوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جس پر کونسل کو ختم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں یہ کونسل ختم کر رہا ہوں جسے میں نے ملکی صنعت کے فروغ میں معاونت کیلیے قائم کیا تھا مگر یہ بے سود ثابت ہوئی ۔یاد رہے کہ اس فیصلے سے قبل کونسل کے 8 ارکان نے ملک میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف احتجاجا استعفے پیش کر دیئے تھے ۔ اس کونسل میں انٹیل کے CEO برائن کرزانچ ،انڈر آرمر اسپورٹس کے کیون پلانک اور دوا ساز ادارے مرک کے افسر اعلی کینیتھ فریزیئر جیسی مشہور شخصیات شامل تھیں جنہیں ٹرمپ کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا

متعلقہ عنوان :