شام میں اسد قوتوں کا مشرقی گوٹا پر زہریلی گیس سے حملہ،

5افراد کی حالت تشویش ناک

جمعرات 17 اگست 2017 13:58

شام میں اسد قوتوں کا مشرقی گوٹا پر زہریلی گیس سے حملہ،
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) شام میں اسد قوتوں کے مشرقی گوٹا پر زہریلی گیس سے حملہ میں 5افراد کی حالت تشویش ناک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عین ترما سول ڈیفنس کے پریس کے امور کے نگران افسر عمر ابو عبیدہ کے مطابق شام میں اسد قوتوں نے جھڑپوں سے پاک علاقہ قرار دئیے جانے والے مشرقی گوٹا کے عین ترما علاقے میں نامعلوم زہریلی گیس سے حملہ کیا جس سے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہو گئی جنہیں طبی امداد کیلئی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ واضح رہے اسد قوتوں نے شام کے مشرق میں واقع مشرقی گوٹا کا پانچ سال سے محاصرہ کر رکھا ہے لیکن اب بمباری میں شدت پیدا کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :