سپریم کورٹ نے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 فراہم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 13:23

سپریم کورٹ نے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 فراہم کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 حاصل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کے لیے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 حاصل کرنا ضروری تھا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیوم نمبر دس 415 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ نیب نے والیوم 10 کی فراہمی کے لیے دو مرتبہ سپریم کورٹ رجسٹرار سے رجوع کیا تھا ۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو حکم دیا تھا کہ نواز شریف ، حسن نواز ، حسین نواز، مریم نواز، اسحاق ڈار اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسز دائر کر کے کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :