جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تیسری جنگ عظیم کے خدشات کو مسترد کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 13:50

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تیسری جنگ عظیم کے خدشات کو مسترد کر دیا
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوٹیوب ہر پر اپنے انتخابی مہم میں تیسری جنگ عظیم کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پسندیدہ ایموٹیکون ’سمائلی‘ ہے۔

(جاری ہے)

تقریبا 12سال سے برسرِاقتدار63 سالہ رہنما انجیلا مرکل کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ برسراقتدار آتی ہیں تو وزارتیں اپنی کنزرویٹو پارٹی کے مرد اور عورتوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کریںگی تاہم انہوں نے ممکنہ مخلوط شراکت داروں کے بارے میں بات نہیں کی۔

فرانسیسنی خبرارساں ادارے کے مطابق یوٹیوب پر معروف چار جرمن شخصیات جن میں بیوٹی ٹیکنالوجی اور پولیٹکس ویڈیوبلاگرز شامل تھے کو انٹرو دیتے ہوئے انہوں نے مہاجرین کے مسائل سے لیکر آب و ہوا اور ووٹ ڈالنے کی اہمیت تک سیر حاصل گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ماحول دوست الیکٹرک کاروں کے استعمال کو فروغ دے گی اور اس حوالے سے ان کے اہم میڈیا ترجمان ماحول دوست کاراستعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :