ایم کیو ایم کے بانی نے جشن آزادی کو یوم سیاہ منانے کو کہا ‘

اس نے پاکستان کو گالیاں دیں‘ کراچی نے بانی ایم کیو ایم کی اپیل کو مسترد کردیا‘ کراچی والوں نے شاندار طریقے سے جشن آزادی منایا پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 13:48

ایم کیو ایم کے بانی نے جشن آزادی کو یوم سیاہ منانے کو کہا ‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی نے جشن آزادی کو یوم سیاہ منانے کو کہا ‘ بانی ایم کیو ایم نے پاکستان کو گالیاں دیں‘ کراچی نے بانی ایم کیو ایم کی اپیل کو مسترد کردیا‘ کراچی والوں نے شاندار طریقے سے جشن آزادی منایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے جشن آزادی کو یوم سیاہ منانے کو کہا بانی ایم کیو ایم نے کہا پاکستان کے پرچم کو جلا کر ویڈیو ڈالو ۔

بانی ایم کیو ایم نے چودہ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا طریقہ بھی بتایا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے پاکستان کو گالیاں دیں تصاویر اور ویڈیو ڈالی گئیں۔ منہ چھپا کر گھنائونا جرم کیا لیکن سب کا پتہ چل گیا کون کون تھا۔ بھارتی چینلز نے ان ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی نے بانی ایم کیو ایم کی اپیل کو مسترد کردیا کراچی والوں نے شاندار طریقے سے جشن آزادی منایا۔