بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے‘

حکومت بلوچستان میں امن عامہ بہتر بنانے کے لئے کاوشیں کررہی ہے‘ بلوچستان کو وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے لئے بلوچ عوام کی ترقی کے حوالے سے کوشاں ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 13:48

بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے‘ حکومت بلوچستان میں امن عامہ بہتر بنانے کے لئے کاوشیں کررہی ہے‘ بلوچستان کو وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے لئے بلوچ عوام کی ترقی کے حوالے سے کوشاں ہیں۔ وہ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ بلوچستان میں سی پیک سمیت گوادر بندرگاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں امن عامہ بہتر بنانے کے لئے کاوشیں کررہی ہے۔ بلوچستان کو وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے لئے بلوچ عوام کی ترقی کے حوالے سے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ چند روز میں بلوچستان کا دورہ کروں گا۔