مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس،

سردار یعقوب ناصر متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر منتخب

جمعرات 17 اگست 2017 13:48

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر منتخب ہوگئے‘ چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سردار یعقوب ناصر کو متفقہ طور پر پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کیا گیا‘ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چوہدری نثار‘ اسحاق ڈار‘ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور د یگر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت یں ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چوہدری نثار‘ سینیٹر چوہدری جعفر اقبال‘ طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اجلاس میں شریک ہوئے اس کے علاوہ عبدالقادر بلوچ‘ عشرت اشرف‘ چوہدری تنویر‘ حنیف عباسی‘ امیر مقام‘ سینیٹر اسحاق ڈار‘ صدیق الفاروق‘ مشاہد الله اور خرم دستگیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سردار یعقوب ناصر کی قائمقام پارٹی صدر کی حیثیت سے مرکزی مجلس عاملہ نے توثیق کی۔ سردار یعقوب ناصر کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :