پاکستان کی نجی ائیر لائن ائیر بلیو میں ائیر انڈیا کی ٹرے کا استعمال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 13:14

پاکستان کی نجی ائیر لائن ائیر بلیو میں ائیر انڈیا کی ٹرے کا استعمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : پاکستان کی نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز میں ائیر انڈیا کی ٹرے کا استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ائیر بلیو کی پرواز میں ائیر انڈیا کی ٹرے کا استعمال ہوا ۔ ترجمان ائیر بلیو نے بتایا کہ ائیر انڈیا کی ٹرے کیٹرنگ سپلائی کرنے والوں کی جانب سے استعمال کی گئی۔

(جاری ہے)

ائیر انڈیا کی ٹرے کے استعمال کا نوٹس لے لیا گیا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی ائیر بلیو کے چئیرمین رہ چکے ہیں ۔ ائیر بلیو کی پرواز میں ہمسایہ ملک کی پرواز ائیر انڈیا کی ٹرے استعمال کیے جانے کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد عوام نے اس فعل کو قابل مذمت قرار دے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔