مومن آباد تا التت فورٹ روڈ کے توسیع منصوبہ 153.348ملین کی لاگت سے مکمل کی جائے گا،حافظ حفیظ الرحمن

جمعرات 17 اگست 2017 13:30

مومن آباد تا التت فورٹ روڈ کے توسیع منصوبہ 153.348ملین کی لاگت سے مکمل ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مومن آباد تا التت فورٹ روڈ کی توسیع اور پختگی کے منصوبے کی حتمی منظوری دیدی جس پر 153.348 ملین روپے کی لاگت آئے گی منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کوسفری سہولیات میں آسانیاں میسرہوسکیں گی،اس اہم روڈ کی تعمیر سے ہنزہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سال 2017-18ء کے ترقیاتی بجٹ 18 ارب 30 کروڑ روپے کی توثیق کے سمری کی بھی منظوری دیدی ۔