پولیس ٹریننگ کالج میں کمپیوٹرلیبارٹری کے قیام سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی،آئی جی گلگت بلتستان

جمعرات 17 اگست 2017 13:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے پولیس ٹریننگ کالج میں کمپیوٹر لیبارٹری کا معائنہ کیا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد شعیب خرم نے آئی ٹی سیکشن کے حوالے سے آئی جی پی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب کمپیوٹر لیب کے لئے ملٹی میڈیا، اسکرین اور فرنیچر فراہم کئے جائیں گے ، لائبریری کے لئے کتابیں اور لٹریچر وغیرہ بھی مہیا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے بعدآئی جی پی صابر احمد نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں لازمی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اس سے متعلق تربیت دی جائے تاکہ انہیں فیلڈ میں فرائض کی ادائیگی کے دوران کوئی مشکل درپیش نہ ہو اسی مقصد کے پیش نظر پی ٹی سی میں آئی ٹی سیکشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہپولیس ٹریننگ کالج میں کمپیوٹرلیبارٹری کے قیام سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔آئی جی پی نے اے آرپی لائن کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر کمانڈنٹ اے آر پی عبدالرؤف نے جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد شعیب خرم ، پی ایس او آفتاب اور کمانڈنٹ پی ٹی سی زاہد اقبال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :