اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 اگست 2017 13:00

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے الیکشن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت اس نوعیت کی ایک درخواست میں پہلے ہی فیصلہ صادرکرچکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

ن لیگ نوازشریف کے نام پررجسٹرڈ ہے نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، شاہد خاقان عباسی کا بطورویزراعظم نام غیرقانونی اجلاس میں تجویزکیا گیا۔نوازشریف کا نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کرنا غیرقانونی ہے جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ عدالت اس نوعیت کی ایک درخواست میں پہلے ہی فیصلہ صادرکرچکی ہے اورالیکشن کمیشن بھی ڈائریکشن جاری کرچکا ہے۔جسٹس عامر فاروق درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔