کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے قبل بیگم کلثوم نواز طبی معائنے کیلئے لندن روانہ

کاغذات کی جانچ پڑتا ل کیلئے تین بجے پیش ہونا تھا/امیدوار کسی کو بھی اتھارٹی لیٹر دے کر سکروٹنی کرا سکتا ہے‘ الیکشن کمیشن

جمعرات 17 اگست 2017 13:07

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے قبل بیگم کلثوم نواز طبی معائنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کی حلقہ این اے 120سے امیدوار بیگم کلثوم نواز طبی معائنے کیلئے گزشتہ روز لندن روانہ ہو گئیں ۔ بیگم کلثوم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 757کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز طے شدہ شیڈول کے مطابق لندن روانہ ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے جمعرات کی سہ پہر تین بجے طلب کر رکھا تھا تاہم بیرون ملک روانگی کی وجہ سے وہ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش نہ ہو سکیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رولز کے مطابق کسی بھی امیدوار کا خود پیش ہونا ضروری نہیں بلکہ کسی کو بھی اتھارٹی لیٹر دے کر سکروٹنی کروائی جا سکتی ہے۔