وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی

وزیر اعظم کونسل کے صدر، چاروں وزراء اعلیٰ ، بین الصوبائی رابطہ، صنعت و پیداوار اور خزانہ کے وزراء رکن ہوں گے

جمعرات 17 اگست 2017 13:03

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی تشکیل نو کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان وزیر اعظم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم سی سی آئی کی صدارت کریںگے جبکہ چاروں وزراء اعلیٰ ، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر خزانہ مشترکہ مفادات کونسل کے ارکان ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :