ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 اگست 2017 12:47

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2017ء) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود نے دفعہ 164 کے تحت ایگزیکٹو مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کرایا ہے، اپنے بیان میں کمشنر طاہر محمود نے کہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کے لیے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دباﺅ ڈالا اور ظفر حجازی کے دباﺅ کی وجہ سے تاریخ میں ردوبدل کرکے تحقیقات کو بند کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایس ای سی پی کے تین افسر ماہین فاطمہ، علی عظیم اور عابد پہلے ہی ظفر حجازی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :