لانڈھی پولیس کی کارروائی،

5 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ ،منشیات، موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 17 اگست 2017 12:49

لانڈھی پولیس کی کارروائی،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) کراچی لانڈھی ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔ ایس پی لانڈھی عارف رائو نے جمعرات کو بتایا کہ تھانہ کورنگی پولیس نے منشیات فروش محمد علی نامی ملزم کو گرفتار کر کے 1050 گرام چرس بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران 2 سٹریٹ ملزم ایم نعمان اور عبید کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول گولیاں،چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی اور کارروائی کے دوران مبینہ راہزن نادر کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔زمان ٹائون پولیس نے سینپ چیکنگ کے دوران ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :