کراچی پولیس کی کارروائی،

3 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 17 اگست 2017 12:47

کراچی پولیس کی کارروائی،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پولیس نے کارروائی کے دوران 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اورنگی ڈویژن عابد علی بلوچ نے جمعرات کو بتایا کہ فرنٹئیر چوکی پولیس نے کنواری کالونی میں کارروائی کے دوران ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر کے پستول30 بور گولیاں، چھینے ہوئی4 موبائل فون، بغیر نمبر کی موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ ملزم کا ایک ساتھی اکبر مگسی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

دوسری کارروائی کے دوران قصبہ کالونی سے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔ ملزم حسن کے قبضہ سے 1100 گرام چرس، بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل اور ملزم فضل احسان عرف سپیناکے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :