وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سرکاری اشتہارات میں اپنی تصاویر چھاپنے پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 12:37

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سرکاری اشتہارات میں اپنی تصاویر چھاپنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اشتہارات اور مراسلوں پر اپنی تصاویر چھاپنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے اس ضمن میں وفاقی اداروں، ایڈ ایجنسیوں ،کارپوریٹ سیکٹراور ڈویژنوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور کمپنیوں کو مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی سرکاری اشتہار یا مہم میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر شائع نہ کی جائے۔

اس حوالے سے وفاقی سیکرٹریز کو بھی مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جشن آزادی کے اشتہارات پر بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تصویر شائع کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ملک کے لیے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ میری تصویر اشتہارات میں شائع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :