این اے120 لاہورکے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدواریاسمین راشدکے بعد بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی بھی منظور -بیگم کلثوم نوازاچانک لندن روانہ ہوگئیں انتخابات کے بعد وطن واپس آئیں گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 اگست 2017 12:23

این اے120 لاہورکے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدواریاسمین راشدکے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2017ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے120 لاہورکے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدواریاسمین راشدکے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کی امیدوار بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پر ریٹرنگ آفیسرنے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے ہیں ۔

ریٹرنگ آفیسرنے نے یہ کہتے ہوئے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظور کیئے ہیں کہ اعتراضات کی فوری تحقیقات کا وقت نہیں ہے-جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر کے بعد ہائی کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے کیونکہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس پر فیصلہ دے چکا ہے-اسی طرح مخالف امیدوار انتخابی عذرداریوں کیلئے قائم الیکشن ٹربیونل سے بھی رجوع کرسکتے ہیں-قبل ازیںیاسمین راشد نے درخواست کی تھی کہ بیگم کلثوم نوازنے کے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،حقائق چھپانے پرکلثوم نوازکے کا غذات نامزدگی مستردکیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازنے نامزدگی سے متعلق تمام فارمز نہیں بھرے ، کلثوم نواز کو قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔تحریک کی امیدواریاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ کی امیدوارکلثوم نواز پر25 اعتراضات لگائے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف جیتے گی۔دوسری جانب این اے 120سے مسلم لیگ (ن )کی امیدوار بیگم کلثوم نواز اچانک پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوگئیں، بیگم کلثوم نوازکوکاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آج ریٹرننگ افسرکے سامنے پیش ہوناتھا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خالی نشست این اے 120 سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کےالیکشن لڑنےکا اعلان کے بعد یہ الیکشن اہمیت اختیارکرچکاہے، تاہم بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پرپاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری اورپیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل میرنے اعتراضات جمع کراددیئے اور مسلم لیگ(ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا گیا کہ ا±نہوں نے اِقامہ دکھایا مگرتنخواہ ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17ستمبر کو ہوگا لیکن بیگم کلثوم نواز کی لندن سے واپسی کا ٹکٹ 23 ستمبر کا ہے۔جبکہ امیدوارواں کی عذرداریوں کیلئے الیکشن ٹربیونل بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 120 ضمنی انتخاب کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے جبکہ آج مجموعی طور پر 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ای سی ی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق امیدوار 25 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی۔یاد رہے کہ یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :