مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدرنامزدکردیا -الیکشن کمیشن نے نون لیگ صدر کا عہدہ خالی قراردیدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 اگست 2017 12:23

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدرنامزدکردیا ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2017ء) مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدرنامزدکردیا ہے۔رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کی مشاورتی اجلاس میں پارٹی صدارت کیلئے نام پرغورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرسردار یعقوب کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کے فیصلے کی توثیق مسلم لیگ (ن )کی جنرل کونسل سے لی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پہلے ہی پارٹی کا صدر بنانے کافیصلہ ہوچکا ہے اورانہیں انٹراپارٹی الیکشن میں پارٹی صدرکے طور پر منتخب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت (ن) لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ کا نمبر 215 واں ہے۔

الیکشن کمیشن نے نئی فہرست میں نوازشریف کا نام (ن) لیگ کی صدارت کے عہدے سے نکال دیا اور اب جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرست کے جاری ہونے سے پہلے ہی (ن) لیگ کو پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھا جاچکا تھا تاہم تاحال کوئی بھی نام سامنے نہ آنے کے بعد جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے کر فہرست جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :