چلاس کے لئے پینے کی صاف پانی کے میگا پروجیکٹ پر کام کاآغاز

منصوبے کی تکمیل شہرمیں پانی بحران پرقابوپایاجاسکے گا،کمشنردیامر

جمعرات 17 اگست 2017 12:18

چلاس کے لئے پینے کی صاف پانی کے میگا پروجیکٹ پر کام کاآغاز
دیامر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کیخصوصی ہدایت پر ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس کیلئے پینے کی صاف پانی کے میگا پروجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا،یہ منصوبہ گزشتہ کئی عرصے سے بعض تکنیکی اور فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ نے ڈپٹی کمشنر دیامر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا کر منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر دیں، چلاس شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے یہ عظیم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس میں پانی کی کمی دور ہو گی۔

کمشنر دیامر ڈویڑن عبدالوحید شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور واپڈا کے انجینئرز نے 24 انچ پانی لائن منصوبے کی تکنیکی خرابی دور کر دی ہے جس کے بعد منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ کنسٹرکشن کمپنی کو واضح طور پر ہدایات دی گئی ہیں ، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے چلاس شہر میں پانی بحران پر قابو پایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :