الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی ایک نئی فہرست جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی۔ نئی فہرست میں مسلم لیگ ن کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام مسلم لیگ ن کی صدارت سے نکال دیا ہے۔ ن لیگ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست میں 215 نمبر پر ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدارت کے اہل نہیں رہے۔ پارٹی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن پہلے ہی ن لیگ کو خط لکھ کر آگاہ کر چکا ہے۔