ورجینیا حملے کے ذمہ داردونوں فریق،ٹرمپ کے بیان پر جرمنی کی تنقید

کسی کو بھی سامیت مخالف اور نیو نازی نسل پرستی کو گھٹا کر پیش نہیں کرنا چاہیے،جرمن وزیرانصاف

جمعرات 17 اگست 2017 12:16

ورجینیا حملے کے ذمہ داردونوں فریق،ٹرمپ کے بیان پر جرمنی کی تنقید
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٴْس تازہ بیان کی مذمت کی ہے جو انہوں نے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک پرتشدد ریلی کے حوالے سے دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف احتجاج کرنے والے بھی تشدد کے ذمہ دار تھے۔ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹِس وِل میں سفید فام نسل پرستوں کی ریلی اور اس کی مخالفت میں نکالے جانے والے جلوس کے موقع پر تشدد کے واقعات پیش آئے اور تین افراد ہلاک ہوئے۔ جرمن وزیر ہائیکو ماس نے کہا کہ کسی کو بھی سامیت مخالف اور نیو نازی نسل پرستی کو گھٹا کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :