جرمن چانسلر میرکل عوامی جائزے میں بدستور سب سے آگے

میرکل کے انتخابی اتحاد کے قریب ترین سوشل ڈیموکریٹس کی جماعت ایس پی ڈی ہے،فورسا کی رپورٹ

جمعرات 17 اگست 2017 12:16

جرمن چانسلر میرکل عوامی جائزے میں بدستور سب سے آگے
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) جرمن چانسلر میرکل تازہ عوامی جائزے میں بدستور سرفہرست ہیں۔ جرمن ٹی وی کے مطابق عوامی جائزے کرانے والے برلن میں قائم ادارے فورسا نے کہاکہ میرکل، ان کی سیاسی جماعت سی ڈی یو اور باویریا کے علاقے میں ان کی اتحادی جماعت سی ایس یو کو مجموعی طور پر 39 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

فورسا کے مطابق میرکل کے انتخابی اتحاد کے قریب ترین سوشل ڈیموکریٹس کی جماعت ایس پی ڈی ہے جسے 23 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔ جرمنی میں 24 ستمبر کو عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی طرف سے چانسلر کے عہدے کے لیے میرکل کے حریف امیدوار مارٹن شٴْلس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :