بھارت کا علاج کے خواہش مند تمام پاکستانیوں کو ویزہ دینے کا اعلان

ہم ان تمام جائز ویزا درخواستوں کو منظور کرلیں گے جو ہمارے پاس موجود ہیں،بھارتی وزیرخارجہ کا ٹوئیٹ

جمعرات 17 اگست 2017 12:14

بھارت کا علاج کے خواہش مند تمام پاکستانیوں کو ویزہ دینے کا اعلان
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) بھارت کی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی ان تمام پاکستانیوں کو ویزے جاری کرے گا جنہوں نے بھارت میں علاج کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہم ان تمام جائز ویزا درخواستوں کو منظور کرلیں گے جو ہمارے پاس موجود ہیں۔رواں ہفتے ہی سشمار سوراج نے سرطان کے عارضے میں مبتلا ایک پاکستانی خاتون کو بھارت کا ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔فائزہ تنویر نامی اس خاتون کو پہلے ویزہ جاری کرنے سے اس بنا پر انکار کر دیا گیا تھا کیونکہ ان کی درخواست کے ساتھ سرتاج عزیز کا خصوصی خط منسلک نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :