حنیف عباسی کو منشیات کیس میں مزید انکوائری کے لیے نوٹس جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 12:01

حنیف عباسی کو منشیات کیس میں مزید انکوائری کے لیے نوٹس جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : مسلم لیگ ن کئے رہنما حنیف عباسی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے منشیات کیس میں مزید انکوائری کے لیے حنیف عباسی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے نوٹسز جاری کئے۔ حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو اپنے تمام بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کا بھی حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف کی جانب سے جاری نوٹس میں حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ حنیف عباسی 2 بیٹیوں، بیٹے، اہلیہ اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں۔ اے این ایف نے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو بغیر اجازت رقم کی منتقلی سے بھی روک دیا۔ اے این ایف نے حکم دیا کہ قرضوں،سرمایہ کاری ، انشورنس کمپنیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں اور پریمیم کی معلومات فراہم کی جائیں۔ حنیف عباسی کو ایک لاکھ سےزائدبینک ٹرانزیکشنز چیک، ڈرافٹ ٹیلی گرافک ٹرانسفرلیٹرسمیت ڈپازٹ سلپ دینےکا بھی حکم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :