بیگم کلثوم نواز جلد وطن واپس آجائیں گی۔ خاندانی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 11:54

بیگم کلثوم نواز جلد وطن واپس آجائیں گی۔ خاندانی ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز جلد وطن واپس آجائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز آج لندن روانہ ہوئیں جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ عین ممکن ہے کہ وہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لیں کیونکہ ان کی ٹکٹ پر وطن واپسی کی تاریخ 24 ستمبر درج تھی اور این اے 120 کا ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہونا ہے۔

(جاری ہے)

البتہ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی ٹکٹ پر واپس کی تاریخ فرضی طور پر ڈالی گئی ہے۔ بیگم کلثوم نواز تین روز میں وطن واپس آجائیں گی۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :