ارکان قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں،

حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پرعزم ہے‘ جنوبی پنجاب میں بجلی ‘ گیس اور دیگر منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جنوبی ارکان قومی اسمبلی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 11:59

ارکان قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں، حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے پرعزم ہے‘ جنوبی پنجاب میں بجلی گیس اور دیگر منصوبوں کے لیء فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزراء اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ارکان اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں۔ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ جنوبی پنجاب میں بجلی گیس اور دیگر منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی ذاتی طور پر کروں گا۔

ارکان قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ریاض پیرزادہ‘ ارشد خان لغاری‘ مخدوم سید علی گیلانی‘ محمد اصغر‘ طاہر بشیر چیمہ‘ فیاض الدین‘ مخدوم خسرو بختیار‘ میاں امتیاز‘ مائزہ حمید‘ صبیحہ نذیرشامل ہیں جبکہ پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ۔