این اے 120کے لیے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 11:42

این اے 120کے لیے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز کا الیکشن نہ لڑنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) :این اے 120سے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز نے مبینہ طور پر ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو آج الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ پیشی کی بجائے لندن روانہ ہو گئیں ۔ بیگم کلثوم نواز کی ٹکٹ کے مطابق وہ آج پی آئی اے کی پرواز پی کے 757سے لند ن روانہ ہوں گی جبکہ ان کی واپسی 23ستمبر کو صبح چار بجے ہو گی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لیئے پولنگ 17ستمبر کو ہو گی جس سے صاف ظاہر ہے کہ بیگم کلثوم نواز این اے 120کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی۔