جرمنی بغاوت کے مرکزی مشتبہ شخص کو ملک بدر کرے، ترکی

مفرور پروفیسر عادل اوکسوز جرمنی میں دیکھا گیا ہے اسے ہمارے حوالے کیا جائے،وزیرخارجہ کا انٹرویو

جمعرات 17 اگست 2017 11:53

جرمنی بغاوت کے مرکزی مشتبہ شخص کو ملک بدر کرے، ترکی
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) ترک حکومت نے جرمنی سے باقاعدہ طور پر اس مشتبہ شخص کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے، جس کا گزشتہ برس ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت میں مرکزی کردار تھا۔ ان کو مطلوب مشتبہ شخص جرمنی میں دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے بتایا کہ انقرہ حکومت نے جرمن حکومت کو باقاعدہ طور پر درخواست دی ہے کہ مفرور پروفیسر عادل اوکسوز کو ان کے حوالے کیا جائے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی کو یہ درخواست ایسی اطلاعات کے ملنے کے بعد دی گئی ہے، جن کے مطابق عادل جرمنی میں دیکھا گیا ہے۔ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے جرمنی سے درخواست کی ہے کہ اس شخص کو تلاش کیا جائے اور اسے گرفتار کرتے ہوئے ہمارے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :