امریکاکی اپنے شہریوں کو ایران کاغیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

شہری ایران کے سفر کے دوران متوقع خطرات کو سامنے رکھیں،امریکی محکمہ خارجہ کا انتباہی بیان

جمعرات 17 اگست 2017 11:53

امریکاکی اپنے شہریوں کو ایران کاغیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کشیدی کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جاری کردہ ایک انتباہی بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں پر زور دیاکہ وہ ایران کے سفر سے گریز کریں۔یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ایام میں کشیدگی سامنے آئی ہے۔

امریکا کی طرف سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد تہران نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی تو وہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا معاہدہ توڑ دیں گے۔دوسری جانب امریکا نے ایران کے میزائل پروگرام کو عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی ضمن میں وازارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے سفر میں احتیاط سے کام لیں۔بیان میں کہا گیا ہے ایسے شہری جو ایران کے ساتھ دوسرے ملکوں کی شہریت رکھتے ہیں ایران داخلے پر گرفتار یا بے دخل کیے جاسکتے ہیں۔ اس لیے امریکی شہری ایران کے سفر کے دوران متوقع خطرات کو سامنے رکھیں۔ساتھ ہی میں بیان میں ایران میں موجود امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حالات حاضرہ سے با خبر رہیں اور ایران میں قیام کے خطرات کو مد نظر رکھیں۔