محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں ،

نیب نے پیر مظہر کو کلین چٹ دیدی

جمعرات 17 اگست 2017 11:40

محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) نیب نے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو کلین چٹ دے دی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ملزمان کی ضمانت اور نیب انکوائری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو (نیب)نے محکمہ تعلیم میں 30 ہزار سے زائد جعلی بھرتیوں کی انکوائری سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں پیر مظہر الحق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے جس بنا پر اس کیس کو ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیر مظہر الحق پیپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں وزیر تعلیم رہ چکے ہیں اور ان پر محکمہ تعلیم میں ہزاروں جعلی بھرتیوں کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :