الیکشن کمیشن نے این اے 120 سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : این اے 120 سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی اُمیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔ یاسمین راشد این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی اُمیدوار ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے اُمیدوار فیصل میر نے یاسمین راشد سے متعلق اپنے اعتراضات واپس لے لیے ۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

جبکہ ن لیگ کی اُمیدوار کلثوم نواز پر 25اعتراضات لگائے ہیں۔ انہوں نے نامزدگی سے متعلق تمام فارمز نہیں بھرے۔ بیگم کلثوم نواز کو قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی۔کلثوم نواز نے اپنا اقامہ بھی کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگایا۔انہوں نے نواز شریف کی طرح اپنی تنخواہ ظاہر نہیں کی۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ خریدتے نہیں مانگتے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی ہی جیت ہو گی۔ عوام نہیں چاہتے کہ تجوریاں بھرنے والے لوگ واپس آئیں۔پہلے بھی ملکی حالات لندن سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں ریٹرننگ آفیسر نے آج پی ٹی آئی کی اُمیدوار یاسمین راشد اورمسلم لیگ ن کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کر رکھا تھا ، لیکن بیگم کلثوم نواز الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی بجائے لندن روانہ ہو گئیں جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی اُمیدواریاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔