این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار کلثوم نواز لندن روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 11:06

این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار کلثوم نواز لندن روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز لندن روانہ ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آج الیکشن کمیشن نے طلب کر رکھا تھا ۔ لیکن وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی بجائے لندن روانہ ہو گئیں۔