پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی مشن کے دوران سرگودھا میں گر گیا،

پائلٹ زخمی

جمعرات 17 اگست 2017 11:03

پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی مشن کے دوران سرگودھا میں گر گیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل نے پاک فضائیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میںکھیتوں میںگر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔

پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ نے طیارہ میں ہونے والے فنی خرابی سے کنٹرول سنٹر کو آگاہ کردیا تھا اور طیارے کے گرنے سے پہلے ہی اس میں سے نکل گیا جسے پی ایف بیس کے ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب پولیس اورحساس ادارے کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :