پاک فضائیہ کا طیارہ حادثہ; پائلٹ محفوظ رہا ۔ ترجمان پاک فضائیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 10:56

پاک فضائیہ کا طیارہ حادثہ; پائلٹ محفوظ رہا ۔ ترجمان پاک فضائیہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) : پاک فضائیہ کا طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جبکہ جائے حادثہ پر بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ائیر پیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے بورڈ آف انکوائری کو ہدایت کی ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ معلوم کی جائے۔ جبکہ ائیر فورس ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر تکنیکی خرابیہ کے باعث طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ البتہ حادثے کی حتمی وجہ انکوائری کے بعد سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :