نواز اینڈ کمپنی کو نیب نے 18اگست کو طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 10:49

نواز اینڈ کمپنی کو نیب نے 18اگست کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نیب نے نواز اینڈ کمپنی کو 18اگست کو طلب کر لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ نواز شریف ، حسن اور حسین نواز کو سپریم کورٹ کے احکامات پر نیب میں طلب کیا گیا ہے اور قوم دیکھے گی کہ یہ لوگ اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز بنتے ہیں اور ان کی گرفتاریوں کے نوے فیصد چانسز ہیں ۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جو جو سمن جاری ہوئے یہی سننے کو ملا کہ وہ لوگ بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ اسحاق ڈار کو متعدد کمیٹیوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں پتہ چل گیا تھا کہ اب کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ یہ چاہ رہے ہیں کہ انہیں آصف علی زرداری کا تعاون حاصل ہو۔ جبکہ آصف علی زرداری نے صاف کہہ دیا ہے کہ اگر کوئی ن لیگ والا میرے گیٹ پر بھی آجائے گا تو میں نے ملاقات نہیں کرنی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :